اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، کسانوں کے استحصال بارے حقائق ایوان میں پیش

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے کسانوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، ارکانِ اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، دوسرے روز بھی پری بجٹ بحث جاری رہی۔

اجلاس کے آغاز میں ہی اپوزیشن رکن رانا شہباز نے گندم کی کم قیمت پر خریداری کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا اور بتایا کہ آڑھتی 2800 روپے فی من تک گندم خرید رہا ہے جبکہ صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی نے ذمہ داری نگران حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے بلا ضرورت گندم امپورٹ کی، وزیر خوراک کے ساتھ مسئلے کے حل کے لئے مشاورت جاری ہے۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کسان پریشان ہے، متعلقہ وزراء وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے پالیسی واضح کریں اور مسئلے کا حل نکالا جائے۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ 12 ایکڑ والا کسان گندم بیچ کر فارغ  بھی ہو چکا ہے، مڈل مین اُنہیں لوٹ رہا ہے، وزیر زراعت کی بات سے مایوسی ہوئی، کسان پر رحم کرکے پالیسی تبدیل کریں۔

حکومتی رکن افتخار چھچھر کا کہنا تھا کہ گندم خریداری کے لئے عملہ ہی تعینات نہیں، کمیٹی تشکیل دی جائے جبکہ اپوزیشن رکن سردار محمد خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کسان کو ختم کرنے پر تُلی ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے یک زبان ہو کر گندم کے معاملے پر حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا، ارکان نے نگران حکومت میں گندم امپورٹ کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

سپیکر ملک احمد خان نے گندم کے معاملے پر جمعرات کو ایوان میں بحث کروانے کا اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے