اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

"جسے میری بات بری لگی وہ بابراعظم کو اپنی"ٹرولنگ سے تنگ نازش جہانگیر کاناقدین کو منہ توڑ جواب"

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آکر ناقدین کو سوشل میڈیا پر منہ توڑ جواب دے ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کپتان بابر اعظم اُنہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو اُن کا جواب کیا ہوگا؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا تھا وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، اداکارہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن پر کڑی تنقید کی۔

اب نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آکر بابر اعظم کے مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔نازش جہانگیر نے کہا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا تھا، بعدازاں اُنہوں نے ناقدین کو جواب دینے کے لیے دوبارہ اپنا انسٹاگرام ہینڈل بپلک کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے