(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نیازی کے شادی شدہ ہونے کے انکشاف نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
سدرہ نیازی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایسی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا تاہم اداکارہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا پسند کرتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ سدرہ نیازی نے ایک انٹرویو کے دوران جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی وہیں انہوں نے اپنے شادی شدہ ہونے کا انکشاف کر کے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
سدرہ نیازی نے بتایا کہ انہیں صرف دال چاول بنانے آتے ہیں اور انکے شوہر ہر حال میں انکا ساتھ دیتے ہیں۔
میزبان نے اداکارہ سے کم عمری میں شادی کرنے پر سوال کیا تو سدرہ نے کہا کہ مجھے کم عمری میں شادی کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
سدرہ نیازی نے انکشاف کیا کہ میں تنہائی پسند ہوں، میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنا میرے سسرال والوں اور خاندان کیلئے حیران کن تھا، بعد میں جب انہوں نے میرے کام اور لگن کو دیکھا تو میرے کام کو سراہا۔