اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(لاہور نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لاہور میں ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی و خوشحالی کے لئے ایرانی شہروں اور صوبوں کے ساتھ قریبی روابط کی خواہش کا اظہار کیا، صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور شہر کی بھرپور ثقافتی تاریخ کو سراہا۔

ایرانی صدر نے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی تعریف کی جنہیں ایران میں ’’اقبال لاہوری‘‘ کہا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے