23 Apr 2024
(لاہور نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 7 ہزار 800 روپے کی کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگئی ، دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کمی ہوئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی طور پر سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔