اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام ضروری ہے: محمد اورنگزیب

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام ضروری ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کر سکتا ہے، معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کر کے آیا ہوں، آئی ایم ایف قرض کیلئے آخری راستہ ہوتا ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ہوں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، ٹیکس کی شرح میں اضافہ ضروری ہے، سب سے پہلے ٹیکس کا معیشت میں حصہ بڑھانا چاہتے ہیں، ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9فیصد ہے جو خطے میں سب سے کم ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دوسراتوانائی کے نقصانات کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی، تیسرا بڑا مسئلہ سرکاری اداروں کا نقصان کم کرنا ہے، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری بھی ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے