(ویب ڈیسک) لاہور میں چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کا فی کلو ایکس مل ریٹ 142 روپے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 144 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ عام مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے، عید سے قبل لاہور میں چینی 133 روپے کلو میں دستیاب تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر28.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 11 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 8.97 فیصد، کیلے کی قیمت میں 8.67 فیصد، سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 7.16 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 6.67 فیصد، ایل پی جی 2.84 فیصد، پیاز1.40 فیصد، سرخ مرچ پاؤڈر1.31 فیصد، 5لیٹرکوکنگ آئل 0.45 فیصد، دال مسور0.43 فیصد اورڈھائی کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 2.5 فیصد کی کمی ہوئی۔