اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اگلے ہی روز قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2024ء جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار تحشیہ آرڈیننس 2024ء ایوان میں پیش کریں گے، نوشکی اور کشمور میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022ء ایوان میں پیش کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے