15 Apr 2024
(لاہورنیوز) بارش کے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ایک روز قبل راولپنڈی میں رپورٹ کر دیا تھا ،تاہم آج دوپہر ایک بجے قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن شیڈول تھا جو کہ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیاہے ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آج آرام کیا ہے جبکہ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پریکٹس کریں گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز راولپنڈی میں 18 اپریل سے شروع ہو گی ۔