08 Apr 2024
(ویب ڈیسک) سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں جہاں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2355ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 245700روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے ۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کے اضافے سے 210648روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔