08 Apr 2024
(ویب ڈیسک) سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار سٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت کیا ہے، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دریافت سے ملک میں گیس کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔
او جی ڈی سی ایل نے سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خط میں کہا کہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔