اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی بینک کی پاکستان کے 2 منصوبوں کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی منظوری

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کے لئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز  نے پاکستان کے دو منصوبوں ’ڈیجیٹل اکانومی‘ اور ’سیلاب سے بچاؤ‘ کے لئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔

ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کے لئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مختص کئے گئے ہیں جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر مختص کئے گئے ہیں جن سے سیلاب سے بچاؤ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہو گا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے