06 Apr 2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے، دوران پرواز وزیراعظم شہباز شریف مسافروں سے گھل مل گئے۔
پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ساتھ سیلفیاں بنائیں، شہباز شریف نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا، دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطا اللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔