شہرکی خبریں
پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات نہیں، مریم نواز ہیلی کاپٹر خرید رہی ہیں، بیرسٹر سیف
06 Apr 2024
06 Apr 2024
(ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز فوٹو شوٹس کے بجائے صوبے اور عوام پر توجہ دیں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات نہیں اور مریم نواز اپنے لئے ہیلی کاپٹر خرید رہی ہے، مریم اور ان کا ٹولہ کے پی فوبیا کا شکار ہے، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے 10 ہزار نہیں 10 لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، 1 لاکھ 15 ہزار خاندانوں کو عید پیکیج بھی دیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت کے بارے میں بیان دینے سے پہلے اعداد و شمار درست کریں، علی امین گنڈاپور عوامی وزیر اعلیٰ ہیں، ہمیشہ عوامی فلاح کے لئے اقدامات کرتے ہیں۔