اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

19 سال سے ورلڈ کپ جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کو بڑی انعامی رقم فراہم

05 Apr 2024
05 Apr 2024

(لاہورنیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 19 سال سے مسلسل ورلڈ کپ جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کو بڑی انعامی رقم دے دی۔

19سال سے ناقابل شکست رہنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کی وزیراعلیٰ آفس میں شاندار پذیرائی ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کو وزیراعلی آفس مدعو کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی دعوت پر آنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مریم نواز اپنی نشست چھوڑ کر کھلاڑیوں کے درمیان بیٹھ گئیں، ڈیف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور ان سے اشاروں کی زبان میں گفتگو کی۔

ڈیف کرکٹرز نے اشاروں کی زبان میں قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نام بیان کیے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کھلاڑیوں کو 38 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا جبکہ انہوں نے ہر ڈیف کرکٹرکے لیے انعام کی رقم 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی۔

مریم نواز نے ڈیف کرکٹرز کی فرمائش پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر کرکٹ گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا اور ڈیف کھلاڑیوں کو پنجاب کے سرکاری محکموں میں نوکریوں کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو شیر کے سنہری مجسمے کا ماڈل پیش کیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور شرکاء نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجائیں۔

ڈیف کرکٹ ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دبئی ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی جبکہ مریم نواز نے کھلاڑیوں کی خواہش پر گروپ فوٹو اور الگ الگ تصاویر بھی بنوائیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف نے ڈیف کرکٹرز کی خواہش پر ان کو قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف سے ملانے کا وعدہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے