اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

احسان اللہ کی انجری کا معاملہ،پی سی بی کے میڈیکل بورڈ نے لب کشائی کردی

05 Apr 2024
05 Apr 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کا احسان اللہ کی انجری پر موقف سامنے آگیا۔

پی سی بی ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ احسان اللہ کی کہنی کی ایم آر آئی رپورٹ کی غلط تشخیص نہیں ہوئی بلکہ اس کی تشریح غلط کی گئی۔رپورٹ کی تشخیص کے حوالے سے شک ہونے پر انگلینڈ میں اپنے پینل کے ریڈیولوجسٹ سے دوبارہ تشخیص کروائی، جو پہلی تشخیص کے برعکس تھی۔
سرجری کے بعد ریکوری میں واپسی فوری نہیں ہوتی، اس میں 9 سے 18 ماہ لگ جاتے ہیں۔بیس بال کے کھلاڑیوں کی کہنی کے ری ہیب میں بھی اتنا وقت لگتا ہے، ری ہیب میں بعض اوقات زیادہ وقت بھی لگتا ہے جو بڑی بات نہیں۔ اسی کنڈیشن میں کسی بھی کھلاڑی کو تکلیف میں بھرپور ایکسرسائز نہیں کرائی جاتی۔

احسان اللہ کا ری ہیب کے حوالے سے پورا خیال رکھا جارہا ہے، یہ تاثر درست نہیں کہ اسے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائزر بھی کرکٹ بورڈکا حصہ ہیں، مل کر کام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے