اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمت ہے: شاہد آفریدی

05 Apr 2024
05 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک بار پھر زندگی میں بیٹیوں کی اہمیت بیان کر دی۔

شاہد آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سعودی عرب سے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی زندگی کی روشنی یعنی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ عمرے پر جا رہا ہوں‘۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میں تمام بیٹیوں کے والدین کے لیے دعا گو ہوں جیسا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں اس لیے ان کی تمام خواہشات کو پورا کرنا اور ان کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمات میں سے ایک ہے‘۔

سابق کپتان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہماری تمام خواتین کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین‘۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں اور وہ خود کو بیٹیوں کا باپ ہونے پر خوش قسمت انسان قرار دیتے ہیں۔

وہ اکثر ہی اپنے انٹرویوز میں نبی کریمﷺ کے بیٹیوں کے ساتھ حسن سلوک کی مثال دیتے ہوئے زندگی میں بیٹیوں کی اہمیت اور ان کی اچھی تربیت پر زور دیتے نظر آتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے