اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلے بابر کو ہٹایا گیا، اب شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ بھی غلط ہے: مصباح

05 Apr 2024
05 Apr 2024

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو جس طرح کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط فیصلہ تھا اور اب شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ بھی غلط ہے۔

مصباح الحق نے کپتانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے کپتانی تبدیل ہوتی ہے وہ کھلاڑیوں کے لیے بڑی ناگوار چیز ہوتی ہے، اس کا اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو جس طرح کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط فیصلہ تھا اور اب شاہین شاہ آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ بھی غلط ہے، انہوں نے کہا کہ اگر دونوں کھلاڑی مل کر کام کریں گے تو ٹیم کی بہتری ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے