اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا قابلِ افسوس نمبر

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ رینکنگ جاری کر دی، ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن پہلی اور فرانس دوسری پوزیشن پر برقرار جبکہ رینکنگ میں پاکستان 195ویں نمبر پر ہے۔

فیفا کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن رینکنگ میں 1858پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور فرانس 1840 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بیلجیم ایک درجہ ترقی کرکے تیسرے، انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا۔

رینکنگ میں برازیل پانچویں ، پرتگال چھٹے، ہالینڈ ساتویں، سپین آٹھویں، اٹلی نویں، کروشیا دسویں، امریکا گیارہویں نمبر پر ہے جبکہ قطر 3 درجے ترقی کرکے 34 ویں، فلسطین 4 درجے ترقی کے ساتھ 93 ویں نمبر پر آگیا۔فیفا رینکنگ میں پاکستان 195 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ بھارت 4 درجہ تنزلی کے ساتھ 121 ویں، افغانستان 7 درجہ ترقی کے ساتھ 151 ویں نمبر پر چلا گیا۔

ترکیہ 5 درجے تنزلی کے ساتھ 40 ویں، سعودی عرب 53 ویں، اردن 71 ویں اور انڈونیشیا رینکنگ میں 134ویں نمبر پر آگیا جبکہ رینکنگ میں آخری اور 210 ویں نمبر پر سین مارینو کی ٹیم موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے