اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور ہائیکورٹ کے مہنگائی کیخلاف آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مہنگائی کے خلاف آئینی درخواست پرفریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج  جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ  چینی کے معاملے پر 1977 کا قانون غیر آئینی قرار دیا جا چکا ہے، پنجاب اسمبلی کو ہدایت دی گئی تھی کہ اس حوالے سے نئی قانون سازی کی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی نے تا حال قانون سازی شروع نہیں کی، اس پر قانون سازی ہونی چاہیے یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے