03 Apr 2024
(ویب ڈیسک) گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل لاہور میں خاتون قیدی جان کی بازی ہار گئی، خاتون کی شناحت 22سالہ فاطمہ جہانگیر کے نام سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل لاہور میں22سالہ فاطمہ جہانگیر نامی خاتون قیدی جان کی بازی ہار گئی، قیدی فاطمہ جہانگیر کوٹ لکھپت جیل میں قید تھی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق قیدی کی ہلاکت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔ پولیس کی جانب سے خاتون قیدی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دوسری جانب ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ بھی اطلاع ملنے کے باوجود جناح ہسپتال خاتون کی لاش کو دیکھنے نہیں پہنچے۔