اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں چور بے لگام ، پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام

03 Apr 2024
03 Apr 2024

لاہور :(مجاہد لطیف) صوبائی دارالحکومت میں کار، موٹرسائیکل اور سائیکل چوری کی وارداتیں نہ رکیں ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے 80 روز میں 5 ہزار 476 وارداتیں ہوئیں، آپریشن ونگ اور  اینٹی وہیل لفٹنگ سسٹم (اے وی ایل ایس) حکام   مسروقہ موٹرسائیکلیں اور کاریں تلاش نہ کر سکے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال کار چوری کے 171 واقعات رپورٹ ہوئے، کینٹ ڈویژن کار چوری کی 41 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں  کار چوری کی 35 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ  اقبال ٹاؤن ڈویژن کار چوری کی 30 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن کا کار چوری کی 26 وارداتوں کے ساتھ چوتھا نمبر  ہے۔

رواں سال شہر میں موٹرسائیکل چھیننے کے 417 واقعات رونما ہوئے، صدر ڈویژن موٹرسائیکل چھیننے کی 90 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہا، سٹی ڈویژن کا 82 وارداتوں کے ساتھ دوسرا اور کینٹ ڈویژن کا 78 وارداتوں کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

اسی طرح رواں سال موٹرسائیکل چوری کے 4477 واقعات رپورٹ ہوئے، سٹی ڈویژن موٹرسائیکل چوری کی931 وارداتوں کیساتھ سرفہرست ہے، کینٹ ڈویژن 855 وارداتوں کے ساتھ دوسرے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 825 وارداتوں کے ساتھ تیسرے، صدر ڈویژن 695 وارداتوں کے ساتھ چوتھے اور  اقبال ٹاؤن ڈویژن  635 واقعات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

آپریشن ونگ اور اے وی ایل ایس حکام تمام تر کوششوں کے باوجود بھی شہریوں کی مسروقہ موٹرسائیکلیں اور کاریں تلاش نہیں کر سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے