02 Apr 2024
(ویب ڈیسک) کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بن حسائن کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت اقتصادی جائزہ مکمل ہوا۔
کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت حالیہ اقتصادی جائزہ کے تحت پاکستان نے اہداف پر عملدرآمد کیا، پاکستان کو مستحکم گروتھ کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور سخت معاشی فیصلوں کی ضرورت ہے۔
ناجی بن حسائن نے کہا کہ سخت معاشی فیصلوں سے پاکستان میں ہونے والی ریکوری سے مستحکم گروتھ ملے گی، پاکستان کیلئے دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر مستحکم گروتھ کی جانب بڑھنا موثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایس آئی ایف سی کا قیام خوش آئند ہے، دنیا بھر میں سرمایہ کاری کی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سپیشل ادارے بنائے جاتے ہیں، اُمید ہے ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی۔