اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات کی نئی فلم 'دغا باز دل' کا ٹریلر ریلیز

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم ’’دغا باز دل‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم ’’دغا باز دل‘‘ کا ٹریلر پوسٹ کیا۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ مہوش حیات پر جنات ہوتے ہیں اور جب اداکارہ کا علاج کروانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان کے گھر والے کہتے ہیں کہ اس کی شادی کردیتے ہیں، شادی کے بعد جنات سے چھٹکارا مل جائے گا۔

اداکارہ کے گھر والے ان کے چاچا کے بیٹے (علی رحمٰن) کے ساتھ ان کا رشتہ طے کرتے ہیں لیکن لڑکا لڑکی دونوں ہی اس رشتے کے خلاف ہوتے ہیں اور اپنی شادی رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن آخر میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی یہ فلم رواں سال عید الطفر کے موقع پر پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ فلم ’’دغا باز دل‘‘ کی ہیروئن مہوش حیات ہوں گی، ان کے ساتھ فلم میں اداکار علی رحمٰن اور مومن ثاقب بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم شیخ، بابر علی، بیو رانا ظفر، تزین حسین، لیلیٰ واسطی، عائشہ خان اور مشیل ممتاز جیسے دیگر باصلاحیت اداکار بھی شامل ہیں۔سینئر اداکار اور ڈائریکٹر وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو بدر اکرام اور شازیہ وجاہت نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے