(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان نے ہمسفر میں پائی جانے والی خصوصیات بتا دیں۔
ایک انٹرویو کے دوران لائبہ خان نے جہاں مختلف موضوعات پر گفتگو کی وہیں انہوں نے اپنے ’مجازی خدا‘ میں پائی جانے والی خصوصیات بارے بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہا کہ خواہش ہے میری جس سے بھی شادی ہو وہ ایک اچھا انسان اور اس کا دل صاف ہو، وہ دوسروں کے احساس کو جاننے کا فن رکھتا ہو۔
میزبان نے سوال کیا کہ لڑکا ظاہری طور پر کیسا ہونا چاہئے؟ جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شخص کی فٹنس اچھی ہو، موٹا پتلا نہیں مگر دیکھنے میں جاذب نظر ہو۔
واضح رہے کہ لائبہ خان نے اداکاری کی دنیا میں ڈرامہ سیریل "دو بول" سے قدم رکھا، انہوں نے کم وقت میں "حسینہ"، "انتقام"، "زندگی ایک پہیلی" اور "بے لگام" جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر ناظرین کی توجہ حاصل کی۔