اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کا پی پی 59 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف حکم امتناع

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 59 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے  جج جسٹس شمس محمود مرزا نے  نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ناصر محمود چیمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

درخواست گزار نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری  کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ  امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا حکم نہیں دے سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

عدالت نے پی پی 59گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی پی 59 گوجرانوالہ  سے رنراپ  لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے