اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زارانور اوراسد صدیقی کی ننھی پری کی پہلی تصویر منظر عام پرآگئی

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق زارا نور عباس کی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی نومولود نواسی کو گود میں اُٹھا ہوا ہے۔تصویر میں اسما عباس محبت بھری نظروں سے اپنی نواسی کو دیکھ رہی ہیں جبکہ تصویر اس طرح لی گئی ہے کہ اُن کی نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

اسما عباس نےاپنی نواسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نانی کی جان نورِ جہاں! ہماری زندگی میں آنے کے لیے بہت شکریہ۔زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے