29 Mar 2024
(لاہورنیوز) روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔