اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاریخی کارروائی کرتے ہوئے ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگیوں میں نادہندہ ٹیکس دہندہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13 ارب روپے کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کرلی۔

ایف بی آر نے ریکوری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے ایل ٹی او کرا چی کے زون ون نے اب تک کی سب سے بڑی ٹیکس ریکوری کی ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرکے 13 ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس واجبات کی ریکوری کرلی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کی طرف سے ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈیفالٹ شدہ رقم جمع ہو گئی تھی۔ کمپنی کے اس دعوے کے باوجود کہ وہ ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے سے مستثنیٰ ہے۔

ایف بی آر نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے ایل ٹی او کراچی کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 140 کے تحت فیصلہ کن کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر ایک ٹی او کراچی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلئے کمپنی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 11 بینک اکائونٹس کو منجمد کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے