26 Mar 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے اراکین اسمبلی کو 90 شاہراہ قائداعظم پہنچنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے لیے افطار ڈنر کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔