تجارت
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں
25 Mar 2024
25 Mar 2024
(لاہورنیوز) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔
ایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل ہے، بورڈ منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا۔
ذرائع کے مطابق 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا، پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔