اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بیمار پولیس ملازمین کیلئے 11 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت مختلف اضلاع کے بیمار پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو طبی اخراجات کیلئے مزید 11 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف اضلاع کے بیمار پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو طبی اخراجات کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

جاری کردہ فنڈز میں سے خانیوال کے کانسٹیبل محمد رفیق مرحوم کے بیٹے روحیل رفیق کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 3 لاکھ 62 ہزار روپے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد شریف کو اہلیہ کے لیور ٹیومر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے، سپیشل برانچ کے کانسٹیبل امتیاز احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیور کانسٹیبل محمود رضوان کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 1 لاکھ 50 ہزار روپے، راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد سلیم کو علاج معالجے کیلئے 1 لاکھ روپے دیئے گئے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن کو فورس کی صحت ، تعلیم اور فلاح وبہبود کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے