شہرکی خبریں
پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں، تمام ارکان اسمبلی متحد ہیں: شوکت بسرا
24 Mar 2024
24 Mar 2024
(لاہورنیوز) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے پنجاب میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے تردید کردی۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام ایم این ایز اور اراکین صوبائی اسمبلی متحد ہیں، جو اراکین منحرف ہوئے ان کے خلاف پارٹی کارروائی کرنے جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ جو اراکین منتخب ہوئے ہیں وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔