24 Mar 2024
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب کے تمام ریجنز اور اضلاع میں تحریک انصاف کی تنظیم نو ہو گی۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے قائم مقام افراد موجود تھے جن کی جگہ پاکستان تحریک انصاف کے مستقل عہدیدار نامزد کئے جائیں گے۔
حماد اظہر نے مزید بتایا کہ جو سابق عہدیدار اسمبلیوں میں جا چکے ہیں ان کی جگہ پر بھی نئی نامزدگیاں ہوں گی۔