اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضمنی الیکشن: مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(لاہور نیوز) ضمنی الیکشن 2024 کیلئے مونس الہٰی کے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

پی پی 158 کی ریٹرننگ افسر انعم فاطمہ نے مونس الہٰی کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017 کےسیکشن 62 (9) کے تحت مسترد کیے جاتے ہیں، مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی کی 21 مارچ کو جانچ پڑتال ہوئی۔

ریٹرننگ افسر نے فیصلے میں لکھا کہ مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض تھا کہ وہ اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں، مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی پر  180 کنال سے زائد کی زمین کا انکم ٹیکس اور زرعی آمدن کا ذکر نہ کرنے کا بھی اعتراض تھا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ امیدوار کے وکیل اعتراضات سے متعلق تفصیلات بتانے میں ناکام رہے، مونس الہٰی کا وکیل 180 کنال اراضی سے متعلق کوئی دستاویزات فراہم نہیں کرسکا۔

فیصلے میں مزید لکھا گیا کہ عام انتخابات2024  میں بھی مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، مونس الہٰی کے اشتہاری ہونے سے متعلق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے