اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سیاست مجھے آتی نہیں، دل سے کام لیتا ہوں: احمد شہزاد

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے کہا ہے کہ تین سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں میری اچھی پرفارمنس رہی مگر قومی ٹیم میں نام نہیں آیا، سیاست مجھے نہیں آتی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اڑھائی، تین سال سے مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں، ملک کیلئے میری پرفارمنسز سب کے سامنے ہیں لیکن قومی ٹیم اور پی ایس ایل میں میرا نام نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے محنت جاری رکھی اور رواں سیزن میں تو میری پرفارمنس بہت اچھی رہی، ڈومیسٹک کی پرفارمنس پر میرا نام کیمپ میں بھی آیا اب امید کر رہا ہوں کہ مجھے موقع ملے گا، جب آپ ایک بار کیمپ میں آجاتے ہیں تو پھر آپ 20 رکنی سکواڈ کا حصہ بن جاتے ہیں۔

احمد شہزاد نے امید ظاہر کی کہ انہیں مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سکواڈ میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک میں پرفارم کرنا پڑتا ہے جو میں کر چکا ہوں، اپنی پرفارمنس اور تجربے سے ملک کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہوں، ٹاپ آرڈر میں ابھی بھی بہت کچھ ٹھیک ہونے والا ہے میں ہمیشہ ٹاپ آرڈر میں ہی کھیلا ہوں، ہم اب بھی سٹرائیک ریٹ، اٹیکنگ اور ماڈرن ڈے کرکٹ کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹی 20میں نام آنے کے بعد مجھے آگے موقع ملے گا، ڈومیسٹک ٹی 20 کے دوران چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے رابطہ ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نہیں ہوں گے تو آپ کی ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو دیکھا جائے گا، پی ایس ایل کی ایک دو پرفارمنسز پر ٹیم میں شامل کرنا کھلاڑی اور ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کے لئے بہت چیلنجز ہیں وہ نگران وزیراعلیٰ کے طور پر مثبت کام کر چکے ہیں، چیئرمین کا میرٹ کی بات کرنا بہت اچھی چیز ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے ایک سوال کا ذو معنی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سیاست مجھے آتی نہیں، دل سے کام لیتا ہوں‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے