24 Mar 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سحری کے وقت بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
صوبہ پنجاب کے علاقے مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، صفدر آباد، جڑانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کامونکی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
اسی طرح اوکاڑہ،ساہیوال،حجرہ شاہ مقیم ، جھنگ، بہاولپور، رینالہ خورد، کوٹ ادو، بھلوال، کبیروالا اور حافظ آباد میں بھی بادل برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔