23 Mar 2024
(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ۔
رپورٹ کےمطابق عماد وسیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پی سی بی کے حکام سے ملاقات کے بعدمیں نے اپنی ریٹائرمنٹ پر نظر ثانی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا۔خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔