اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ریٹائرمنٹ کا معاملہ، پی سی بی اور عماد وسیم کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(لاہورنیوز) پی سی بی اور عماد وسیم کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی، آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کے بعد دوبارہ عماد وسیم کو فون کیا، شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو آپکی ضرورت ہے ہم چاہتے ہیں آپ پاکستان کی طرف سے کھیلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور دونوں نےریٹائرمنٹ کےمعاملے پربات چیت کی، عماد وسیم نے چیف سلیکٹر سے ورلڈ کپ کا پلان پوچھ لیا اور ساتھ ہی بہتر سینٹرل کنٹریکٹ کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے