تجارت
وزیر خزانہ سے کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کی ملاقات، معاشی تعاون بارے تبادلہ خیال
21 Mar 2024
21 Mar 2024
(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے معاشی ترقی کیلئے جاری تعاون، مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد دی۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر مارکیٹ نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے، وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت کو سراہا۔
ملاقات کے دوران پالیسی پروگراموں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔