(ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک اور فیملی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ رمضان کا پہلا ہفتہ کس طرح گزر رہا ہے۔
ایک تصویر میں ثانیہ مرر سیلفی لے رہی ہیں تو دوسری تصویر میں وہ فیملی کے ساتھ افطاری کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔
مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔