اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلیکٹرز نے عماد وسیم پر نظریں جما لیں، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل سمیت پلے آف میچز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے آل راؤنڈرعماد وسیم پر قومی ٹیم میں واپسی کیلئے نظریں جما لی گئیں۔

عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی ٹیم میں واپسی پر باتیں ہونے لگیں۔

عماد وسیم کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ ان کی چار پانچ سال کرکٹ باقی ہے، اگر ملک کو ضرورت ہوئی تو وہ حاضر ہیں۔

ذرائع سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کے علاوہ اس وقت کوئی بائیں ہاتھ کا سپنرجو بیٹنگ بھی کر سکتا ہوں دستیاب نہیں، جو ہیں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں ہے۔

عماد وسیم پر نظریں تو ہیں لیکن اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے پرعماد وسیم ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں گے۔ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب یو اے ای میں رہائش پذیر عثمان خان جو پی ایس ایل میں اوورسیز پلیئر کی حیثیت سے کھیلے تھے، ان کو بھی ٹریننگ کیمپ میں بلائے جانے کا امکان ہے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کے بھی اہل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے