اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے مضبوط ٹیم بنانی ہوگی: ہیڈکوچ پاکستان فٹبال ٹیم

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ میں کوالیفائی کروانا ہے جس کے لیے مضبوط ٹیم بنانی ہوگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیفن کانسٹنٹائن کا کہنا تھا کہ ایک اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ کے لیے پاکستان آنے پر خوش ہوں، امید ہے اردن ہمارے خلاف اچھی پرفارمنس نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فٹبال ٹیم کو کافی عرصے سے جانتا ہوں، پاکستان نے ایشیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف حال ہی میں کھیلا ہے۔

اسٹیفن کانسٹنٹائن نے بتایا کہ جنوری میں پاکستان میں فٹبال کیمپ کا انعقاد ہوگا، پاکستان سعودی عرب کا دورہ کرے گا اور چند میچز کھیلے گا، پاکستان کو لیگ کی ضرورت ہے، لیگ ہوگی تو تجربہ اور کھلاڑی ملیں گے، پاکستان ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی نہیں کرنے والے بیان کو غلط سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حقیقت کو ماننا چاہیے، ہمیں اپنی ٹیم بنانی ہے، پاکستان کو ایشیاکپ میں کوالیفائی کروانا ہے، جب بھارت کا کوچ تھااس وقت  ایشیاکپ میں کوالیفائی کروانے میں 4 سال لگے، پاکستان کو جنوبی ایشین ریجن میں بہتر ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آنا ہوگا۔

پاکستان کے آئندہ میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ اردن کے خلاف میچ میں کھلاڑی پُرجوش اور بہتر محسوس کر رہے ہیں، میچ سے قبل تیاری کےلیے پاکستان کو 10 روز ملتے ہیں، ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کو بڑے میچز مل رہے ہیں۔ ایشیاکپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی کھیلنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے