اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتیوں کی تمسخرے بازی،سوشل میڈیا پرپی ایس ایل کی انعامی رقم کامذاق اڑانے لگے

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی ویمنز پریمئیر لیگ کی انعامی رقم کا موازنہ ہونے لگا۔

رپورٹ کےمطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھارت کی ویمنز ٹیم کی فاتح رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) سے کم انعامی رقم ملنے پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی ویمن پریمیئر لیگ تقریبا ایک دن وقفے سے اختتام پذیر ہوئے تو سوشل میڈیا پر  بھارتی صارفین پی ایس ایل کو نیچا دیکھانے کیلئے دونوں لیگز کی فاتح ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقوم کا موازنہ کرنے لگ گئے۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 14 کروڑ انعامی رقم ملی، جو بھارتی کرنسی میں محض تقریباً 4.13 کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ رنز اَپ ملتان سلطانز کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے جو بھارتی تقریباً 1.65 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

دوسری جانب ویمنز پریمئیر لیگ کی فاتح ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو بھارتی 6 کروڑ روپے ملے اور رنر اپ دہلی کی پیٹلز کو بھارتی 3 کروڑ روپے ملے۔واضح رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فاتح چنئی سپر کنگز کو بھارتی 20 کروڑ اور رنر اپ گجرات ٹائٹنز کو 13 کروڑ روپے بھارتی ملے تھے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً (67 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے