اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 3 سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا  جس میں سی او او پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر پی سی بی، جنرل منیجر نیسپاک اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران نیسپاک حکام کی جانب سے  قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے  ابتدائی ڈیزائنز پیش کئے گئے۔

حکام نے محسن نقوی کو تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائنز کے بارے بریفنگ دی، چیئرمین پی سی بی نے بورڈ حکام کے ساتھ ابتدائی ڈیزائنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے لیے سہولتوں کی بہتری کے لیے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں اور اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، سہولتوں کی بہتری کے ساتھ میچ ویوو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کیا جائے گا،چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے