اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب پہنچے جہاں شاہی محل آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سربراہ پاک فوج کا خیرمقدم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ عسکری و دفاعی تعاون، علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی  بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ 

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العطیبی بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے