اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شکایات پر ایکشن: سیکرٹری داخلہ نے 5 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کو معطل کر دیا

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالاامین مینگل نے کمپلینٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 5 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کو معطل کر دیا۔

نورالاامین مینگل نے کمپلینٹ سیل میں موصول شکایات کو سنا اور فوری 5 افسروں کو معطل کر دیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال عدیل اکرم چیمہ کو معطل کر کے چارج محمد شوکت کو دے دیا گیا۔

محمد احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کو معطل کر کے رانا ناصر کو اضافی چارج دے دیا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی علی رضا کو معطل کر کے چارج عاشق حسین کو دے دیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سرفراز خان کو معطل کر کے آصف ممتاز کو اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ شوکت علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان کو معطل کر کے اضافی چارج عارف حبیب کو دے دیا گیا۔

نورالاامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، کنٹرول روم سے ہوم سیکرٹری نے مختلف جیلوں کی مانیٹرنگ کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے