اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں پھر سموگ نے پنجے گاڑ لیے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پہلا نمبر

19 Mar 2024
19 Mar 2024

لاہور: (سامعیا سعید) صوبائی دارالحکومت میں سموگ نے پھر سے پنجے گاڑنا شروع کردیئے، آلودگی کے اعتبار لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فضائی آلودگی نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا، ناقص اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں پہلے نمبر آگیا۔

باغوں کے شہر میں سموگ کی اوسط شرح 296 ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر لاہور کے بعض علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس  400 سے تجاوز کرنا معمول بن گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ پر  قابو پانے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں مگر عملی سطح پر اقدامات نظر نہیں آتے، شہر میں تاحال دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بھی سرعام چلتی دکھائی دیتی ہیں۔

طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر آلودگی پھیلانے والےعناصر کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سموگ  میں ایک بار پھر سے خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے، شہری سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے ماسک اور گلاسز کا استعمال لازمی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے