اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر اپوزیشن لیڈر نامزد

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(لاہور نیوز) سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ حل ہو گیا، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ملک احمد خان بھچر کی بطور اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کی بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر باقاعدہ تقرریوں کا اعلان کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ لاقانونیت کی انتہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے لیڈر آف اپوزیشن کے لئے نامزد ایم پی اے میاں اسلم اقبال کو حلف تک نہیں لینے دیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے موصولہ پیغام و ہدایت اور میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے عارضی طور پر ملک احمد بھچر کو لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا جاتا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے، میاں اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعد لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے