اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے نہیں، اللہ کی مہربانی سے مسائل سے نکل سکتا ہے، سراج الحق

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(لاہورنیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے نہیں، اللہ کی مہربانی سے مسائل سے نکل سکتا ہے۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اللہ کی دی گئی شریعت پر عمل کر کے ہی حقیقی کامیابی نصیب ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف کا مزید دباؤ ملک اور قوم کے لیے نیک شگون نہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے نزدیک آئی ایم ایف کی چوکھٹ ہی ملک کے معاشی مسائل کا حل ہے، حکمران کرپشن اور سودی نظام ختم کرنے اور گورننس کی بہتری پر توجہ نہیں دیتے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران اشرافیہ اپنا پروٹوکول اور مراعات کم کرے، غیر ترقیاتی اخراجات پر قابو پایا جائے، حکمران غریبوں کا خون نچوڑنا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر کرپٹ حکمرانوں کا محاسبہ کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے